الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا کہ اگر آپ...
فوائد ومسائل:
(۱)سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا کہ اگر آپ بات کرتے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سوال کا جواب دیتے تو مجھے بہت خوشی ہوتی کہ میرا بیٹا لائق فائق ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ جب بڑے بات نہ کر رہے ہوں تو چھوٹے گفتگو کرسکتے ہیں۔
(۲) اس سے معلوم ہوا کہ جس طرح کھجور کا درخت مفید ہے کہ اس کی ہر چیز قابل استعمال ہے اسی طرح مومن بھی ہر حال میں نفع بخش ہوتا ہے۔ کھجور کے درخت پر جو پتھر پھینکے وہ اسے بھی پھل پتا ہے۔ مومن اپنے دشمنوں کا بھی فائدہ ہی سوچتا ہے۔ جس طرح موسمی تغیرات کھجور کو متاثر نہیں کرتے اسی طرح حالات کا تغیر و تبدل مومن پر اثر انداز نہیں ہوتا۔
(۳) جس طرح کھجور کے فوائد اس کے کٹنے کے بعد بھی ہوتے ہیں اسی طرح مومن کا نفع اس کے فوت ہونے کے بعد بھی جاری رہتا ہے۔ خود اس کے لیے اس کے نیک عمل کا ثواب جاری رہتا ہے اور دوسروں کے لیے اس کے زندگی کے کارہائے نمایاں فائدہ بخش ہوتے ہیں۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 360