🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)زہو، اس تر کھجور کو کہتے ہیں جس کا رنگ بدلنا شروع ہوا ہو، پھر اس کا...
فوائد ومسائل:
(۱)زہو، اس تر کھجور کو کہتے ہیں جس کا رنگ بدلنا شروع ہوا ہو، پھر اس کا اطلاق پہلے اور نئے پھل پر بھی ہوتا ہے۔
(۲) جب کوئی پھل شروع ہوتا تو لوگ پہلا پھل توڑ کر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لاتے تاکہ آپ برکت کی دعا کریں، نیز اس سے معلوم ہوا کہ جب کوئی ہدیہ وغیرہ لائے تو لانے والے کے لیے دعا کرنا مسنون ہے۔
(۳) اس سے مدینہ طیبہ کی فضیلت اور آپ کی اس سے محبت کا بھی پتا چلتا ہے کہ آپ مدینہ طیبہ سے کس قدر محبت کرتے تھے۔ آپ کی اس دعا کا نتیجہ ہے کہ مدینہ طیبہ میں آج بھی دیگر شہروں کی نسبت مال میں برکت ہے۔
(۴) علماء کو لوگوں کے اجتماعی معاملات میں شرکت کرنی چاہیے اور ان کی خیر و برکت کے لیے دعا کرنی چاہیے۔
(۵) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی محبت و عقیدت بھی قابل تعریف ہے کہ وہ اپنے دینی اور دنیاوی ہر کام میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مقدم رکھتے تھے۔
(۶) انسان جب کوئی نیا پھل دیکھتا ہے تو اس کا کھانے کو جی چاہتا ہے لیکن رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایثار کرتے ہوئے بچوں کو ترجیح دیتے کیونکہ وہ اس کے زیادہ حریص ہوتے ہیں۔ یہ آپ کی ان پر کمال شفقت کی دلیل ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 362