الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس سے معلوم ہوا کہ بچوں کو ہنسانا اور ان کے ساتھ کھیلنا جائز بلکہ مسنون ہے۔...
فوائد ومسائل:
(۱)اس سے معلوم ہوا کہ بچوں کو ہنسانا اور ان کے ساتھ کھیلنا جائز بلکہ مسنون ہے۔ اسی طرح پیار و محبت سے ان کا بوسہ لینا اور انہیں گلے لگانا بھی جائز ہے۔ یہ مروت کے خلاف نہیں ہے بلکہ حسن اخلاق کی دلیل ہے۔
(۲) اس حدیث سے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی فضیلت معلوم ہوئی کہ ان سے محبت کرنا اللہ تعالیٰ کی محبت کے حصول کا ذریعہ ہے۔ یاد رہے کہ انسان جس سے محبت کرتا ہے اس کے نقش قدم پر چلتا ہے، اپنی شکل و صورت اس جیسی بناتا ہے، اپنا عقیدہ اس جیسا کرتا ہے اور اعمال میں بھی اس کی پیروی کرتا ہے۔ محض زبانی دعویٰ کرکے ان کے طرز زندگی کے مخالف زندگی گزارنے والا محب نہیں دھوکے باز اور شعبدہ باز ہے۔
(۳) سبط من الاسباط کے کئی معانی اور مفہوم بیان کیے گئے ہیں۔ ایک تو وہ ہے جو ہم نے ترجمہ میں ذکر کر دیا ہے اور اس کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ حسین کی نسل کو بڑھائے گا اور بہت زیادہ مخلوق اس کی نسل میں سے ہوگی۔ اور واقعتا ایسا ہوا بھی ہے۔ بیٹی کی اولاد کو بھی سبط کہا جاتا ہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 364