الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ خیر القرون کے لوگوں میں کس قدر جذبہ جہاد تھا کہ...
فوائد ومسائل:
(۱)اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ خیر القرون کے لوگوں میں کس قدر جذبہ جہاد تھا کہ وہ مرتے وقت بھی لشکروں کی تیاری کی فکر میں رہتے تھے۔
(۲) پیش آمدہ مسائل میں علماء کی طرف رجوع کرنا چاہیے تاکہ حق بات معلوم ہوسکے جیسا کہ ابو العجلان کے چچا زاد کے بیٹے نے کیا۔ اور علماء کو بھی چاہیے کہ بغیر مداہنت کے مبنی برحکمت اور درست جواب دیں۔
(۳) سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا یا بنی کہہ کر بلانا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ کسی چھوٹے کو بیٹا! کہہ کر بلایا جاسکتا ہے۔
(۴) مسلمانوں کی باہم اقتدار کے لیے لڑائی في سبیل اللہ نہیں ہے۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اس کو فتنہ سمجھتے تھے جس میں شرکت کی ممانعت ہے۔ جہاد في سبیل اللہ صرف وہ ہے جو اعلائے کلمۃ اللہ کی خاطر ہو۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 369