الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے جہان والوں کے لیے رحمت بناکر مبعوث...
فوائد ومسائل:
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے جہان والوں کے لیے رحمت بناکر مبعوث فرمایا اور آپ نے نہ صرف انسانوں کے ساتھ رحمت و شفقت کی تعلیم دی بلکہ جانوروں پر رحم کرنے کا حکم بھی دیا۔ آپ نے ایک شخص کو دیکھا جو قربانی کے جانور کے سامنے چھری تیز کر رہا تھا۔ آپ نے فرمایا:”کیا تم اسے دو دفعہ مارنا چاہتے ہو۔“ (الصحیحة للألباني، حدیث:۲۴)
اسلام کو سفا کانہ مذہب کہنے والوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے درج بالا فرمان پر غور کرنا چاہیے۔ جو جانوروں پر رحم کرنے کی ترغیب دیں وہ انسانوں پر ظلم کیسے کرسکتے ہیں لیکن اس کے برعکس آج اہل یورپ جانوروں کے حقوق کا تو خیال رکھتے ہیں لیکن انسانوں کو بے دریغ قتل کرتے ہیں۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 373