الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)عربوں کے ہاں رواج تھا کہ اجرت وغیرہ پر بچوں کو دودھ پلاتے تھے۔ اس طرح بچے...
فوائد ومسائل:
(۱)عربوں کے ہاں رواج تھا کہ اجرت وغیرہ پر بچوں کو دودھ پلاتے تھے۔ اس طرح بچے دیہات کے صاف ستھرے ماحول میں بیماریوں سے محفوظ رہتے اور عامی زبان بھی سیکھ لیتے تھے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے لخت جگر کو مدینہ کے قریب ایک علاقے میں کسی عورت کے ہاں دودھ کے لیے چھوڑا لیکن اس سے ملنے کے لیے جایا کرتے تھے اور بچے سے پیار و محبت کا اظہار کیا کرتے تھے۔
(۲) اونچے مرتبے پر فائز ہونے والے لوگ عموماً بچوں یا عام لوگوں سے ملنا اپنی توہین سمجھتے ہیں لیکن رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اہل و عیال اور بچوں کے ساتھ بھی شفقت کرتے تھے۔
(۳) آپ کے بیٹے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ چھوٹی عمر ہی میں وفات پاگئے تھے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 376