🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)بعض روایات میں مرد کی جگہ ایک بدکار عورت کا ذکر ہے کہ پانی پلانے والی فاحشہ...
فوائد ومسائل:
(۱)بعض روایات میں مرد کی جگہ ایک بدکار عورت کا ذکر ہے کہ پانی پلانے والی فاحشہ خاتون تھی۔ ممکن ہے یہ دو الگ الگ واقعات ہوں۔
(۲) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صرف انسانوں کے لیے نہیں بلکہ آپ سارے جہانوں کے لیے رحمت بناکر مبعوث کیے گئے ہیں۔ آپ نے انسانوں کے علاوہ جانوروں کے حقوق کا خیال رکھنے کا بھی حکم دیا۔ ان پر زیادہ بوجھ نہ ڈالنا، ان کی خوراک کا خیال رکھنا، بلاوجہ مارنے سے گریز کرنا سب آپ کی تعلیمات کا حصہ ہیں۔ تاہم جن موذی جانوروں کو مارنے کا حکم ہے وہ اس سے مستثنیٰ ہیں لیکن انہیں بھی اذیت ناک طریقے سے مارنا منع ہے۔
(۳) آپ نے ایک دفعہ کتوں کو مارنے کا حکم دیا کہ تمام کتے ختم کر دیے جائیں لیکن پھر منع کر دیا اور کالے کتے کے مارنے کا حکم دیا اور وجہ یہ بتائی کہ وہ شیطان ہے۔ اس لیے شوقیہ کتے پالنا مذموم فعل ہے جس کی وجہ سے ہر روز ایک قیراط نیک عمل انسان کے اعمال سے کم ہو جاتا ہے۔ اس لیے یہ حدیث کتے پالنے کی دلیل ہرگز نہیں ہے۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ حصول رحمت الٰہی کے لیے انسان کتے پالنے اور ان کی خدمت شروع کر دے۔ اس شخص کی بخشش اس جذبۂ رحم کی وجہ سے ہوئی جو اس وقت اس میں پیدا ہوا۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 378