🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس حدیث میں محل استشہاد رحم کرنا ہے۔ ارحموا میں عموم ہے جس میں جانور بھی آجاتے...
فوائد ومسائل:
(۱)اس حدیث میں محل استشہاد رحم کرنا ہے۔ ارحموا میں عموم ہے جس میں جانور بھی آجاتے ہیں۔
(۲) سنی ان سنی ایک کر دینا اور بات کی طرف توجہ نہ دینا انسان کو ہلاک کر دیتا ہے کہ وہ حق بات قبول کرنے سے محروم رہتا ہے۔ ایسے مزاج کے لوگ ہمیشہ گمراہی کا شکار رہتے ہیں۔
(۳) اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی صفات میں یہ ذکر فرمایا ہے کہ وہ اپنے گناہوں پر اصرار نہیں کرتے۔ ایک ہی گناہ پر بار بار اصرار اس کے عادی مجرم ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ سچی توبہ میں یہ بات بھی شامل ہے کہ ایک گناہ پر بار بار اصرار نہ کیا جائے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 380