🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)فاختہ وغیرہ کے انڈے انسان کے کسی کام نہیں آسکتے اس لیے انہیں ضائع کرنا اور پرندوں...
فوائد ومسائل:
(۱)فاختہ وغیرہ کے انڈے انسان کے کسی کام نہیں آسکتے اس لیے انہیں ضائع کرنا اور پرندوں کو پریشان کرنا رحمت و شفقت کے منافي ہے۔ آپ نے اس شخص کو انڈے واپس اپنی جگہ پر رکھنے کا حکم دیا تاکہ یہ مضطرب پرندہ پرسکون ہوسکے۔ اس میں بھی جانوروں پر ترس کھانے کا واضح اشارہ ہے۔
(۲) جن پرندوں کے انڈے کھانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، انہیں استعمال کرنے میں چنداں حرج نہیں۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 382