الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)آپس کے معاملات کی اصلاح اور امن و سکون والا ماحول پیدا کرنا تاکہ لوگ اپنی اپنی...
فوائد ومسائل:
(۱)آپس کے معاملات کی اصلاح اور امن و سکون والا ماحول پیدا کرنا تاکہ لوگ اپنی اپنی ذمہ داریوں سے آسودگی کے ساتھ عہدہ برآ ہوسکیں، بہت عظیم کام ہے، لیکن جس قدر عظیم ہے اسی قدر مشکل بھی ہے۔ اس لیے اسے نماز، روزے اور صدقے سے بھی افضل قرار دیا گیا ہے۔
(۲) نماز، روزے اور صدقے سے افضل قرار دینے کی وجہ شاید یہ ہے کہ جب تک لوگ باہمی طور پر شیر وشکر نہ ہوں ان فرائض کا ادا کرنا انسان کے لیے زیادہ سود مند نہیں ہے۔ انسان اگر ذہنی طور پر الجھا ہوا ہو تو وہ خشوع وخضوع سے نماز بھی ادا نہیں کرسکے گا، پھر اگر ادا کر بھی لے تو غیبت اور بدظنی سے اس کا ثواب ضائع ہو جائے گا۔
(۳) باہمی بغض و عداوت، دوری اور فساد گھروں اور معاشروں کو جہنم بنا دیتا ہے۔ قرآن مجید نے فتنہ و فساد کو قتل سے بھی بدترین چیز قرار دیا ہے۔ اس لیے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والا قاتل سے بھی بدترین انسان ہے۔ اس کی نحوست سے انسان اطاعت کے کاموں سے محروم رہ جاتا ہے اور اگر کوئی نیکی کر بھی لے تو یہ فعل اس نیکی کو برباد کر دیتا ہے۔ جس طرح استرا بالوں کا صفایا کر دیتا ہے اسی طرح اس سے اعمال صالحہ بھی ختم ہو جاتے ہیں۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 391