الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)حضرت عبداللہ بن زبیر حضرت اسماء کے بیٹے اور سیدہ عائشہ کے بھانجے تھے۔ وہ سیدہ عائشہ...
فوائد ومسائل:
(۱)حضرت عبداللہ بن زبیر حضرت اسماء کے بیٹے اور سیدہ عائشہ کے بھانجے تھے۔ وہ سیدہ عائشہ کو بہت پیارے تھے اور وہ بھی سیدہ عائشہ سے بہت محبت کرتے تھے اور نہایت حسن سلوک سے پیش آتے تھے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نہایت سخی دل تھیں اپنے پاس کم ہی کوئی چیز رکھتی تھیں۔ ایک دفعہ انہوں نے اپنا ایک گھر بیچا تو ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ اگر ام المومنین اس سے باز نہ آئیں تو میں ان کے تصرف پر پابندی عائد کر دوں گا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اس سے شدید ناراض ہوئیں اور قسم کھالی کہ وہ ابن زبیر سے کلام نہیں کریں گی۔ ابن زبیر رضی اللہ عنہما کو اس کا احساس ہوا تو انہوں نے ام المومنین سے معذرت کی لیکن انہوں نے معاف نہ کیا۔ بالآخر حضرت مسور اور عبدالرحمن کی سفارش سے معاف کر دیا۔
(۲) قسم یا نذر اگر اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی ہو تو اسے پورا نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس کا کفارہ دے کر اس معصیت سے باز آجانا چاہیے۔
(۳) اللہ تعالیٰ سے معافي کے حصول کے لیے زیادہ سے زیادہ صدقہ و خیرات کرنا چاہیے، نیز مسلمانوں میں صلح کروانے کی بھر پور کوشش کرنی چاہیے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 397