الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: اس سے مراد وہ شخص ہے جو دو مخالف لوگوں کے پاس جائے اور ہر ایک سے...
فوائد ومسائل:
اس سے مراد وہ شخص ہے جو دو مخالف لوگوں کے پاس جائے اور ہر ایک سے اپنی وفاداری کا اظہار کرے جس طرح کہ منافقین کا کردار تھا۔ اسی طرح اس میں وہ شخص بھی داخل ہے جو لوگوں کے درمیان فساد ڈالتا ہے اور ان کی باتیں نقل کر کے ایک دوسرے کو بتاتا ہے۔ اس سے باہم دشمنی پختہ ہوتی ہے اور معاشرہ جہنم کی تصویر بن جاتا ہے اس لیے شریعت نے اس سے بڑی سختی سے روکا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
((لَا یَدْخُلُ الْجَنَّةَ نَمَّامٌ))(صحیح مسلم، الایمان، باب:۴۵، رقم الحدیث:۱۶۸)
”چغل خور جنت میں نہیں جائے گا۔“
ایک دوسری روایت میں ہے کہ دنیا میں جس کے دو چہرے ہوئے قیامت کے دن اس کی آگ کے لیے دو زبانیں ہوں گی۔ (الصحیحة للالباني، حدیث:۸۹۲)

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 409