الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: اس روایت کی سند ضعیف ہے، تاہم برائی کا جواب برائی کے بجائے اچھائی سے دینا افضل...
فوائد ومسائل:
اس روایت کی سند ضعیف ہے، تاہم برائی کا جواب برائی کے بجائے اچھائی سے دینا افضل ہے جیسا کہ سنن ابی داؤد (۴۸۹۶)میں صحیح سند سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں ایک شخص نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو اذیت پہنچائی تو ابوبکر رضی اللہ عنہ خاموش رہے، پھر دوسری مرتبہ اس نے اذیت دی تو تب بھی وہ خاموش رہے۔ تیسری مرتبہ اس نے اذیت دی تو ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسے جواب دیا اور بدلہ لے لیا۔ جب انہوں نے بدلہ لیا تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھ کر چلے گئے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا:اے اللہ کے رسول! آپ مجھ سے ناراض ہوگئے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”آسمان سے ایک فرشتہ اتر کر اس کی اس بات کی تکذیب کر رہا تھا جو اس نے تمہارے بارے میں کہی تھی۔ جب تم نے انتقام لیا تو درمیان میں شیطان کود پڑا تو جب شیطان کود پڑا تو میں کیسے بیٹھ سکتا تھا۔“ (الصحیحة للالباني، حدیث:۲۳۷۶)

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 419