🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: انسان کی یہ کمزوری ہے کہ وہ ہر وقت اپنی تعریف ہی سننا چاہتا ہے اور اپنے...
فوائد ومسائل:
انسان کی یہ کمزوری ہے کہ وہ ہر وقت اپنی تعریف ہی سننا چاہتا ہے اور اپنے بارے میں کوئی ایسی بات نہیں سننا چاہتا جو اس کے مزاج کے خلاف ہو۔ سیدہ ام درداء رضی اللہ عنہا نے شکایت کرنے والے سے کہا کہ اگر کسی نے ہماری برائی بیان کی ہے تو پھر کیا ہوا ایسا بھی تو با رہا ہوتا ہے کہ لوگ ہماری ایسے معاملات میں تعریف کرتے ہیں جس کے ہم اہل نہیں ہوتے۔ جب اس کو انسان سن لیتا ہے تو تنقید کو بھی برداشت کرنا چاہیے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 420