🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)انگلیوں کی جڑ اور ہاتھ کی ہڈیوں کے جوڑوں کو سلامتی کہتے ہیں، پھر اس کا استعمال...
فوائد ومسائل:
(۱)انگلیوں کی جڑ اور ہاتھ کی ہڈیوں کے جوڑوں کو سلامتی کہتے ہیں، پھر اس کا استعمال پورے جسم کی ہڈیوں اور جوڑوں پر ہونے لگا۔
(۲) تمام جوڑوں کی طرف سے صدقہ کرنا فرض ہے اور ہر اچھی بات بھی صدقہ شمار ہوتی ہے، تاہم اگر کوئی شخص سورج نکلنے کے بعد دو رکعت نماز پڑھ لیتا ہے تو یہ تمام جوڑوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔ (مسلم:۱۶۷۱)
(۳) پانی پلانا بہترین صدقہ ہے۔ ایک فاحشہ نے پیاسے کتے کو پانی پلایا تو اللہ تعالیٰ نے اسے معاف کر دیا تو جو انسان کے لیے پانی کا بندوبست کرے وہ کس قدر ثواب کا باعث ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 422