الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)مسلمان کو گالی دینا حرام ہے جسے حدیث میں فسق و فجور سے تعبیر کیا گیا ہے...
فوائد ومسائل:
(۱)مسلمان کو گالی دینا حرام ہے جسے حدیث میں فسق و فجور سے تعبیر کیا گیا ہے جبکہ ایک حدیث میں لڑائی کے وقت گالم گلوچ منافقت کی علامت قرار دی گئی ہے، اس لیے گالیوں سے ہر ممکن اجتناب کرنا چاہیے۔
(۲) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بدلہ اور انتقام لینا جائز ہے، تاہم زیادتی کرنا ناجائز اور حرام ہے۔ اگر کوئی شخص معاف کر دے تو وہ نہایت فضیلت والا کام ہے۔
(۳) اصل مجرم برائی کا آغاز کرنے والا ہے، تاہم ہر ایک کو اس کی برائی کا بدلہ ملے گا۔ اگر کوئی شخص کسی کو اتنا زیادہ تنگ کرتا ہے کہ وہ گالیوںپر اتر آتا ہے تو گالیوں پر ابھارنے والا بھی مجرم ہوگا۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 424