🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: اہل ایمان کے لیے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں بہترین نمونہ ہے۔ ارشاد...
فوائد ومسائل:
اہل ایمان کے لیے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں بہترین نمونہ ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿لَقَدْ کَانَ لَکُمْ في رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَۃٌ حَسَنَةٌ﴾ (الآیة)
”یقیناً تمہارے لیے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم )کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے۔“
اس لیے لڑائی جھگڑے سے حتی الوسع بچنا چاہیے تاکہ گالی کی نوبت نہ آئے اور اگر کبھی غصہ آجائے تو بھی بدگوئی اور بدکلامی سے بچنا چاہیے۔ اور ”پیشانی خاک آلود ہو۔“ یہ محاورہ ہے جو غصے کے وقت ہلکی سی ڈاٹ کے وقت عرب کہتے تھے، جیسے تیری ماں تمہیں گم کرے اور اللہ تجھے قتل کرے وغیرہ۔ اس سے اصل معنی مقصود نہیں ہوتے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 430