الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)جس شخص کو معلوم ہو کہ میرا باپ فلاں ہے لیکن وہ اس کے علاوہ کسی کو...
فوائد ومسائل:
(۱)جس شخص کو معلوم ہو کہ میرا باپ فلاں ہے لیکن وہ اس کے علاوہ کسی کو اپنا باپ پکارتا ہے تو ایسا شخص سخت گناہ گار ہے۔ اسے توبہ کرنی چاہیے۔ ہمارے ہاں عموماً جو لوگ بے اولاد ہوتے ہیں وہ کسی عزیز کا بچہ لے لیتے ہیں، اسے پالتے ہیں اور وہ انہی کے نام سے منسوب ہوتا ہے۔ کسی کا بچہ لے کر پالنا تو جائز ہے، تاہم اس کی نسبت اپنی طرف کرنا درست نہیں۔ اس کی نسبت اس کے حقیقی ماں باپ کی طرف ہوگی۔ اسی طرح وہ اپنے والدین کا وارث ہوگا۔ ان پالنے والوں کا نہیں۔ وہ زیادہ سے زیادہ ۳؍۱ مال اسے وصیت کے طور پر دے سکتے ہیں، باقی اصل وارثوں کا ہوگا۔ اسی طرح باقی وارثوں کو محروم کرنے کی غرض سے زندگی ہی میں سارا مال اس کے نام لگا دینا بھی ناجائز ہے۔
(۲) قبیلوں اور برادریوں کی تقسیم پہچان کے لیے ہے۔ کوئی برادری یا قبیلہ اپنے اوصاف کی وجہ سے شہرت اور عزت حاصل کرلیتا ہے تو لوگ اپنے آپ کو اس کی طرف منسوب کرلیتے ہیں۔ ایسا کرنا حرام ہے۔ یہ دھوکا ہے اس لیے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے۔
(۳) جو کسی مسلمان کو کافر کہے جبکہ وہ ایسا نہ ہو تو کہنے والا خود کافر ہو جاتا ہے۔ اس میں تکفیری لوگوں کا رد بھی ہے جو اپنے علاوہ کسی کو مسلمان نہیں سمجھتے حالانکہ وہ خود اسلامی تعلیمات سے کوسوں دور ہیں۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 433