الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)شیطان انسان میں خون کی طرح گردش کرتا ہے اور اسے گمراہ کرنے کے لیے کوئی موقع...
فوائد ومسائل:
(۱)شیطان انسان میں خون کی طرح گردش کرتا ہے اور اسے گمراہ کرنے کے لیے کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔ لڑائی جھگڑے کے وقت خوب غصہ دلاتا ہے اور انجام سے غافل کر دیتا ہے تاکہ انسان غلط قدم اٹھائے۔ اس لیے ایسے موقع پر شیطان مردو کے شر سے بچنے کے لیے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرنی چاہیے۔
(۲) حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ اس بندے کے جواب سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کافر یا منافق تھا یا پھر شدید غصے کی وجہ سے اس کی عقل جواب دے چکی تھی کہ اس نے نصیحت کرنے والے کو ڈانٹ دیا۔ اس نے سمجھا کہ شیطان کے شر سے پناہ صرف بیماری میں طلب کی جاتی ہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 434