🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی...
فوائد ومسائل:
(۱)سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی آدمی کے حوالے سے کوئی بات معلوم ہوتی تو آپ اس کا نام لیے بغیر اجتماعی طور پر مسئلہ سمجھا دیتے اور فرماتے:فلاں کا کیا مسئلہ ہے یا لوگوں کو کیا ہے (کہ وہ اس طرح کی باتیں کرتے ہیں)(سنن أبي داود، الادب، حدیث:۴۷۸۸)اس سے معلوم ہوا کہ منہ در منہ بات کرنے کے بجائے مجموعی طور پر بات کرنی چاہیے تاکہ کسی کو شرمندگی بھی نہ ہو اور وہ اپنی اصلاح بھی کرے۔
(۲) اس سے معلوم ہوا کہ اپنے آپ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ متقی بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے کہ جس کو شریعت نے کرنے کی اجازت دی ہے انسان اس کو نہ کرے۔ نیکی صرف وہ ہے جسے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نیکی قرار دیں۔
(۳) جس چیز کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حلال قرار دیا ہو اس کے کرنے سے پرہیز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اگر یہ چیز قابل احتراز ہوتی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سب سے پہلے اس سے احتراز کرنے والے ہوتے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 436