🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)بعض روایات میں ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا:اللہ کے رسول! مجھے اجازت دیں...
فوائد ومسائل:
(۱)بعض روایات میں ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا:اللہ کے رسول! مجھے اجازت دیں میں اس منافق کی گردن اڑا دوں۔
یہی الفاظ امام بخاری کا استدلال ہیں کہ اگر کوئی شخص کسی کو اس کا عمل دیکھ اپنی سوچ کے مطابق منافق کہتا ہے تو وہ قابل گرفت نہیں ہے، تاہم اس کی اصلاح کی جائے گی۔
(۲) حضرت حاطب رضی اللہ عنہ جلیل القدر صحابی ہیں۔ وہ بدر میں شریک ہوئے اور مہاجر بھی تھے۔ مکہ مکرمہ سے ہجرت کرکے آنے والوں کے عزیز و اقارب وہاں موجود تھے جو ان کے بیوی بچوں کا دفاع کرتے تھے لیکن حضرت حاطب رضی اللہ عنہ کا قبیلہ وہاں نہیں تھا۔ انہوں نے سوچا کہ مکہ والوں پر کوئی احسان کر دوں تاکہ وہ میرے بچوں کا خیال رکھیں۔ رہا مسئلہ جنگ کا تو اللہ تعالیٰ ہر صورت اپنے رسول کو غالب کرے گا۔
(۳) اس سے معلوم ہوا کہ جاسوس وغیرہ سے راز اگلوانے کے لیے سختی کی جاسکتی ہے اور سیکورٹی تحفظات کے پیش نظر جامہ تلاشی لی جاسکتی ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 438