🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)طائف کے علاقے میں سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کا انگوروں کا ایک باغ تھا...
فوائد ومسائل:
(۱)طائف کے علاقے میں سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کا انگوروں کا ایک باغ تھا جسے انہوں نے اپنی اولاد میں تقسیم کیا تھا۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما شاید اسی باغ میں گئے اور اپنے بھتیجے سے اس کے متعلق دریافت کیا۔
(۲) سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کا مقصد یہ تھا کہ مزدوروں کا ہاتھ بٹانا اور ان کے ساتھ مل کر کام کرنا تواضع کی علامت ہے جس سے اللہ تعالیٰ راضی ہوتا ہے اور یہ انسان کے لیے اجر و ثواب کا باعث بھی ہے۔
(۳) بنو ثقیف قبیلے کے لوگ زراعت پیشہ تھے اس لیے بتایا کہ انہیں علم ہوتا ہے کہ مزدور کیا کر رہے ہیں اور وہ خود بھی ان کے ساتھ ہاتھ بٹاتے ہیں اور یہ اچھی خوبی ہے۔
(۴) اس سے معلوم ہوا کہ گھر کے کام کاج سے اگر نیت اللہ کی رضا کے حصول کی ہو تو یہ بھی باعث اجر ہے اور ضائع نہیں جاتا۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 448