الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: حجروں سے مراد اگر ازواج مطہرات کے حجرے ہوں تو ’’سمکہ‘‘ سے مراد چھت کی لمبائی ہوگی...
فوائد ومسائل:
حجروں سے مراد اگر ازواج مطہرات کے حجرے ہوں تو ”سمکہ“ سے مراد چھت کی لمبائی ہوگی کیونکہ اونچائی تو بقول حسن بصری اتنی تھی کہ چھت کو بآسانی ہاتھ لگایا جاسکتا تھا یا پھر اس سے اور حجرے مراد ہوں گے تو اس صورت ”سمکہ“ سے مراد اونچائی ہوگی۔ یہ بھی ممکن ہے کہ پہلے وہ حجرے اونچے ہوں اور بعد ازاں مٹی وغیرہ ڈال کر فرش اونچا کر لیا گیا ہو۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 451