الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
519۔ اردو حاشیہ : ➊ اونچی آواز اور اونچی جگہ سے اذان کہنا مستحب ہے مگر آج کل کے...
519۔ اردو حاشیہ:
➊ اونچی آواز اور اونچی جگہ سے اذان کہنا مستحب ہے مگر آج کل کے لاؤڈ سپیکروں نے یہ کمی پوری کر دی ہے۔
➋ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے اذان سے پہلے دعایئہ کلمات کسی طرح بھی اذان کا حصہ نہ تھے۔ بلکہ یہ عام طرح کی دعا ہوتی تھی۔ جس میں وہ کافی دیر سے مشغول ہوتے اور صبح صادق کا انتظار کر رہے ہوتے تھے۔ قریش کی ہدایت کے لئے دعا کرنے کی وجہ یہ تھی کہ اس قبیلے کو عربوں میں بڑی اہمیت حاصل تھی۔ اس مخالفت کی وجہ سے عام عرب بھی اسلام قبول کرنے سے گریز کر رہے تھے۔ جب اللہ نے اس قبیلے کو اسلام قبول کرنے کی توفیق سے نوازا تو پھر فوج در فوج لوگ اسلام میں داخل ہونے لگے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 519