🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)ایک روایت میں نیک اور اچھی بیوی کو بھی خوش بختی قرار دیا گیا ہے اور ان...
فوائد ومسائل:
(۱)ایک روایت میں نیک اور اچھی بیوی کو بھی خوش بختی قرار دیا گیا ہے اور ان چاروں چیزوں کا برا ہونا بدنصیبی کی دلیل بتایا گیا ہے۔ (الصحیحة للألباني، ح:۲۸۲)
(۲) امام بخاری رحمہ اللہ بتانا چاہتے ہیں کہ رہنے کے لیے کشادہ گھر بنانا اس زمرے میں نہیں آتا جس کا ذکر گزشتہ احادیث میں ہوا ہے کیونکہ اس میں بے جا عمارتوں پر پیسہ لگانے کا ذکر ہے اور یہاں ضرورت کے لیے ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:۱۱۶ کے فوائد۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 457