الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)عمارتوں پر نقش و نگار کرنا میانہ روی نہیں بلکہ حد سے تجاوز ہے۔ میانہ روی یہ...
فوائد ومسائل:
(۱)عمارتوں پر نقش و نگار کرنا میانہ روی نہیں بلکہ حد سے تجاوز ہے۔ میانہ روی یہ ہے کہ اس طرح کی عمارتوں سے گریز کیا جائے۔
(۲) جہنم سے نجات اور جنت میں داخلہ سب سے بڑی کامیابی ہے۔ یہ اتنا قیمتی سامان ہے کہ انسان کا عمل اس کی قیمت نہیں بن سکتا۔ اس لیے ہر صورت اللہ تعالیٰ کی رحمت کی ضرورت ہے اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کے حصول کے لیے عمل صالح کی ضرورت ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿اِنَّ رَحْمَتَ اللّٰهِ قَرِیْبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِیْنَ﴾
”اللہ تعالیٰ کی رحمت نیکوکاروں کے قریب ہے۔“
خلاصہ کلام یہ ہے کہ صرف عمل کام نہیں آئیں گے۔ وہ اس وقت کار آمد ہوں گے جب اللہ کا فضل اور اس کی رحمت شامل حال ہوگی۔
(۳) بعض اہل علم کا قول ہے کہ یہ حکم سورۂ فتح کے نزول سے پہلے کا ہے۔ سورۂ فتح میں اللہ تعالیٰ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کے لیے جنت کی بشارت دے دی۔
(۴) سد دوا....کا مطلب ہے کہ تم سیدھے رہو اور اللہ تعالیٰ سے راہ ہدایت طلب کرتے رہو اور ہر کام میں میانہ روی اختیار کرو اور غلو سے بچو، نیز دن کے مختلف اوقات اور رات کی تاریکی میں اللہ کی عبادت کرتے رہو کیونکہ سارا دن یا ساری رات عبادت کرنے سے انسان اکتا جاتا ہے اور چند دن عبادت کرکے پھر چھوڑ بیٹھتا ہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 461