الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اللہ تعالیٰ کی نرمی یہ ہے کہ وہ بندوں کا فوراً مواخذہ نہیں کرتا اور نافرمانوں کو...
فوائد ومسائل:
(۱)اللہ تعالیٰ کی نرمی یہ ہے کہ وہ بندوں کا فوراً مواخذہ نہیں کرتا اور نافرمانوں کو فوراً سزا دینے کی بجائے انہیں مہلت دیتا ہے۔
(۲) نرمی سے اعمال صالحہ کی توفیق ملتی ہے اور معاملات درست ہوتے ہیں اور کامیابی و کامرانی نصیب ہوتی ہے اور آخرت میں بھی اجر و ثواب ملتا ہے۔ اسی طرح طلب رزق میں بھی نرمی اور تنگ دست پر آسانی کرنے سے اللہ تعالیٰ جس قدر نوازتا ہے کسی دوسری نیکی پر اس قدر عطا نہیں کرتا اور نہ سختی کرنے پر ہی اس قدر نوازا جاتا ہے بلکہ سختی انسان کو بدنما بنا دیتی ہے۔
(۳) جہاں نرمی اور سختی دونوں کرنی جائز ہوں وہاں نرمی سے کام لینا افضل ہے، البتہ جہاں سختی ضروری ہو، مثلاً حدود اللہ کے نفاذ میں تو وہاں نرمی کرنا ناجائز ہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 472