🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)جہنم کے اوپر ایک پل ہوگا جس سے ہر ایک کو گزرنا ہوگا۔ لوگ اپنے اپنے اعمال...
فوائد ومسائل:
(۱)جہنم کے اوپر ایک پل ہوگا جس سے ہر ایک کو گزرنا ہوگا۔ لوگ اپنے اپنے اعمال کے مطابق اس کو عبور کریں گے۔ کوئی اس کے سر کنڈوں سے الجھ کر زخمی ہوگا اور کوئی جہنم میں گر جائے گا۔ پل کے آخری کونے پر لوگوں کو روک کر ان کے مظالم کا قصاص لیا جائے۔ مظلوم کو ظالم کی نیکیاں دے دی جائیں گی اور بعض ظالم ایسے ہوں گے کہ انہیں دوزخ میں ڈال دیا جائے۔ اس لیے ظلم سے ہر صورت اجتناب کرنا چاہیے۔
(۲) اہل جنت اپنے گھروں کو اس لیے پہچان لیں گے کہ اس سے پہلے صبح و شام انہیں وہ گھر دکھائے جاتے تھے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿وَیُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ عَرَّفَهَا لَهُمْ﴾ (محمد:۶)
”اور وہ انہیں جنت میں داخل کرے گا جس کا اس نے انہیں پہلے تعارف کرایا ہوگا۔“
اللہ تعالیٰ ہمیں بغیر حساب کتاب جنت میں داخل فرمائے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 486