الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)سلف صالحین میں سیکھنے سکھانے کا ذوق بہت زیادہ تھا۔ لوگ مساجد میں حلقوں کی صورت میں...
فوائد ومسائل:
(۱)سلف صالحین میں سیکھنے سکھانے کا ذوق بہت زیادہ تھا۔ لوگ مساجد میں حلقوں کی صورت میں بیٹھتے اور علماء سے استفادہ کرتے۔ علماء بھی خیر خواہی اور ہمدردی کے ساتھ لوگوں کی راہنمائی کرتے۔ امام مسروق رحمہ اللہ نے نہایت مؤثر انداز میں تزکیہ نفس کیا اور لوگوں کو ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی احادیث بیان کیں۔
(۲) زنا کی ابتدا نظر بازی سے ہوتی ہے اس لیے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نظر کی حفاظت کا حکم دیا۔ جو شخص نظر کی حفاظت نہیں کرتا وہ آسانی سے برائی میں پڑ جاتا ہے۔ آنکھ کا زنا دیکھنا ہے، ہاتھوں کا زنا چھونا ہے اور پاؤں کا زنا اس کی طرف چل کر جانا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَلَا تَقربوا الزنا﴾ ”زنا کے قریب نہ جاؤ، یعنی اس کے مبادیات سے بھی بچو۔
(۳) امام قرطبی ابن العربی کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ بندے اور اللہ کے درمیان عدل یہ ہے کہ بندہ اللہ کے حق کو اپنے مفادات پر ترجیح دے۔ اپنی خواہشات پر اللہ کی رضا کو مقدم سمجھے۔ اس کی منع کردہ باتوں سے رک جائے اور احکام کو بجا لائے۔ اور بندوں کا باہم عدل یہ ہے کہ وہ ایک دوسرے کی خیر خواہی کریں اور چھوٹے بڑے معاملے میں خیانت سے باز رہیں اور جو ایک دوسرے سے تکلیف پہنچے اس پر صبر کیا جائے۔ احسان کا مطلب صحیح معنوں میں اللہ کی بندگی کرنا ہے، دوسرے لفظوں میں انسان کا باطن اس کے ظاہر سے بھی اچھا ہو۔ اور ایتاء ذی القربیٰ کا مطلب حقوق العباد کو ادا کرنا ہے۔ یوں یہ آیت حلال و حرام اور امر ونہی کی جامع ہے۔ (شرح صحیح الأدب المفرد)
(۴) انسانیت کی معراج تقویٰ ہے۔ تمام مشکلات اور پریشانیوں کا حل اسی میں ہے۔ اللہ کا تقویٰ دل میں آجائے تو دنیا بھی آسان ہو جاتی ہے اور آخرت بھی بن جاتی ہے۔
(۵) انسان حلال حرام کا جس قدر پابند ہو، او امر و نواہی پر عمل پیرا ہو اور متقی بھی ہو لیکن جب تک اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھروسا نہ ہو اور اس کی ذات عالی سے حسن ظن نہ ہو کہ وہ گناہوں کو معاف کرکے توبہ قبول کرنے والا ہے اور ہر چیز کا اختیار اسی کے پاس ہے اس وقت تک نجات ممکن نہیں۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 489