الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)تیمار داری کسی بھی مناسب وقت میں کی جاسکتی ہے اور اگر گھر والے پریشان نہ ہوں...
فوائد ومسائل:
(۱)تیمار داری کسی بھی مناسب وقت میں کی جاسکتی ہے اور اگر گھر والے پریشان نہ ہوں یا ہنگامی صورت حال ہو تو رات کے وقت بھی تیمار داری کی جاسکتی ہے۔
(۲) انسان کو چاہیے کہ دنیا سے جانے سے پہلے کچھ مال اپنی آخرت کے لیے بھی بھیجے، تاہم زیادہ سے زیادہ تیسرے حصے کی وصیت کی جاسکتی ہے۔
(۳) اس سے معلوم ہوا کہ دم کرنا جائز بلکہ مستحب ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی دم کیا ہے اور آپ کو بھی جبرائیل امین نے دم کیا۔ اسی طرح ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بھی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری بیماری میں آپ کو دم کرتی تھیں لیکن اپنے ہاتھ کی بجائے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پھیرتی تھیں۔
(۴) سعد رضی اللہ عنہ حدیث میں مذکور موقع پر صرف ایک بیٹی کے باپ تھے نبی علیہ السلام کی دعا سے وہ اس بیماری سے شفا یاب ہو گئے عمر بن خطاب کے دورِ خلافت میں کوفہ کے گورنر بھی رہے اور بعد میں ان کی نرینہ اولاد بھی ہوئی۔ (بخاري:۲۷۴۲، مزید حدیث نمبر ۵۲۰ دیکھیں)

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 499