🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)مسلمان کو بخار آنا اس کے لیے باعث اجر و ثواب ہے بشرطیکہ وہ اس پر صبر...
فوائد ومسائل:
(۱)مسلمان کو بخار آنا اس کے لیے باعث اجر و ثواب ہے بشرطیکہ وہ اس پر صبر کرے اور جو شخص جتنا اللہ کے قریب ہوگا اس کو اسی قدر زیادہ بخار ہوگا۔
(۲) بیماری کو دور کرنے کی دعا کرنا اور عافیت کا سوال کرنا اللہ کی تقدیر پر ناراضی نہیں ہے بلکہ صبر کے ساتھ عافیت کا سوال کرنا تقدیر کا حصہ ہے۔ دعا نہ کرنا اس عورت کے ساتھ خاص تھا۔
(۳) نیک لوگوں سے دعا کروانا مستحب ہے اور یہ وہ وسیلہ ہے جس کو اختیار کرنا جائز ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 502