🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس عورت کا نام سعیرۃ اسدیہ یا ام زفر تھا۔ یہ حبشیہ تھیں اور یہ سیدہ خدیجہ...
فوائد ومسائل:
(۱)اس عورت کا نام سعیرۃ اسدیہ یا ام زفر تھا۔ یہ حبشیہ تھیں اور یہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی کنگھی کرتی تھیں۔
(۲) اس سے معلوم ہوا کہ تقدیر پر راضی رہتے ہوئے صبر کرنا اور علاج معالجہ نہ کرنا جائز ہے، تاہم دوا لینا جائز ہے تو کل کے منافي نہیں ہے۔ اسباب کو اختیار کرکے اللہ تعالیٰ پر بھروسا کرنا ہی توکل ہے۔
(۳) بیماری کے علاج کے حوالے سے چار امور جائز ہیں۔
٭ بیمار آدمی کا از خود بیماری کے دور ہونے کی دعا کرنا، یہ شرعاً مشروع ہے۔
٭ مطالبے کے بغیر کسی دوسرے آدمی کا دعا کرنا، یہ بھی جائز ہے۔
٭ دنیا میں موجود کسی شخص سے دعا کی درخواست کرنا۔
٭ دوا استعمال کرنا۔
(۴) یہ سارے ذرائع استعمال کرنے کے بعد بھی بیماری ختم نہ ہو تو انسان کو صبر کرتے ہوئے ثواب کی امید رکھنی چاہیے اور یہ یقین رکھنا چاہیے کہ بیماری اس کے حق میں بہتر ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 505