🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)مسلمان کی آزمائش اس کے دین کے حساب سے ہوتی ہے۔ دین میں جس قدر پختگی ہوگی...
فوائد ومسائل:
(۱)مسلمان کی آزمائش اس کے دین کے حساب سے ہوتی ہے۔ دین میں جس قدر پختگی ہوگی آزمائش اسی قدر سخت ہوگی۔ اور اس تکلیف کا اظہار کرنا بھی جائز ہے، خصوصاً جب اسی میں شرعی مصلحت ہو۔
(۲) ابتلا و آزمائش کا سوال نہیں کرنا چاہیے، البتہ اگر مصیبت آجائے تو اس پر صبر کی دعا کرنی چاہیے اور سلف کے مصائب کو دیکھنا چاہیے۔
(۳) مصیبت پر خوشی در حقیقت اس پر ملنے والے اجر کی بنا پر ہوتی ہے۔ جس کا یقین جس قدر پختہ ہوگا وہ اسی قدر اس انعام پر زیادہ خوش ہوگا۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 510