🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس سے معلوم ہوا کہ بے ہوش آدمی کی تیمار داری جائز ہے، نیز عیادت کرنے والے...
فوائد ومسائل:
(۱)اس سے معلوم ہوا کہ بے ہوش آدمی کی تیمار داری جائز ہے، نیز عیادت کرنے والے کو چاہیے کہ وہ از خود ہی دم وغیرہ کر دے۔
(۲) آیات وراثت نازل ہونے سے پہلے مال کے بارے میں وصیت ضروری تھی۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے اس کے بارے میں راہنمائی طلب کی تو اللہ تعالیٰ نے وراثت کے احکام نازل فرمائے اور ہر وارث کا حصہ مقرر کر دیا۔ اب وارث کے لیے وصیت نہیں ہو گی، تاہم دیگر کسی معاملے میں وصیت کی جاسکتی ہے۔ وارث کے لیے وصیت کرنا منسوخ ہے۔ اس کے علاوہ رشتہ داروں کے لیے وصیت ضروری ہے۔ (دیکھیں:احکام الجنائز باب فرائض المریض)
(۳) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو سے بچا ہوا پانی ڈالنا اور حضرت جابر رضی اللہ عنہ کو ہوش آجانا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 511