الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)امام بخاری رحمہ اللہ نے اس سے ثابت کیا کہ چھوٹے بچوں کی تیمار داری بھی جائز...
فوائد ومسائل:
(۱)امام بخاری رحمہ اللہ نے اس سے ثابت کیا کہ چھوٹے بچوں کی تیمار داری بھی جائز ہے، نیز یہ معلوم ہوا کہ کسی قریبی کو استفسار کرکے بھی تیمار داری کے لیے بلایا جاسکتا ہے۔
(۲) تعزیت کے وقت تسلی دیتے ہوئے یہی دعا پڑھنی چاہیے۔ کوئی سامنے موجود ہو، جیسا کہ عام طور پر ہوتا ہے، تو کہنا چاہیے ”اصبر واحتسب“ تو صبر کر اور ثواب کی نیت کر۔ خود ساختہ طریقوں سے اعراض کرنا چاہیے۔ اسی طرح جس کا کوئی عزیز فوت ہو جائے اس کے ساتھ یہ انداز اختیار نہیں کرنا چاہیے کہ وہ پہلے سے بھی زیادہ غم زدہ ہو جیسا کہ عموماً خواتین کرتی ہیں۔
(۳) مال اور اولاد ہر چیز اللہ تعالیٰ کی امانت ہے۔ اگر وہ اپنی امانت واپس لے لے تو انسان کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثواب کی امید رکھنی چاہیے۔
(۴) اپنی یا کسی کی مصیبت پر رونا آجانا فطری بات ہے۔ اس پر مؤاخذہ نہیں ہے۔ البتہ جزع فزع کرنا اور آوازیں نکالنا، نیز بے صبری کا مظاہرہ کرنا ممنوع ہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 512