🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: اس روایت سے معلوم ہوا کہ مریض کی تیمار داری کے ساتھ ساتھ اس کے اہل خانہ...
فوائد ومسائل:
اس روایت سے معلوم ہوا کہ مریض کی تیمار داری کے ساتھ ساتھ اس کے اہل خانہ کی ضروریات کا بھی پوچھنا چاہیے۔ بیمار شخص کی وجہ سے ان کے جو کام رکے ہوئے ہوں ان کا ازالہ کرنا چاہیے جیسا کہ ام درداء رضی اللہ عنہا کرتی تھیں۔ مسلمان معاشرے کے لیے باہمی حقوق کے بارے میں ام درداء رضی اللہ عنہا کا عمل بہترین نمونہ ہے۔ نیز تیمار داری کے لیے مریض کے گھر جانا ضروری نہیں اس کے دوست احباب اور گھر والوں سے بھی پوچھا جاسکتا ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 513