الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس سے معلوم ہوا کہ حاکم وقت اور علماء کو چاہیے کہ وہ لوگوں کی عیادت کریں...
فوائد ومسائل:
(۱)اس سے معلوم ہوا کہ حاکم وقت اور علماء کو چاہیے کہ وہ لوگوں کی عیادت کریں خواہ وہ جاہل ہی ہوں۔ اس میں ان کا بڑاپن ہے۔ اسی طرح بوقت تیمار داری مریض کے لیے دعا کرنا اور تسلی دینا بھی مستحب اور مسنون ہے۔
(۲) بیماری کو اس نیت سے برداشت کرنا چاہیے کہ یہ گناہوں کا کفارہ بنے گی، تاہم اگر کوئی شخص اس پر یقین نہ رکھے تو یہ اس کے لیے کفارہ نہیں ہوگی بلکہ جیسا اس کا گمان ہوگا ویسے ہوگا۔ اس لیے بیماری کی حالت میں اللہ تعالیٰ سے اچھا گمان رکھنا چاہیے۔
(۳) بعض روایات میں ہے کہ وہ اعرابی اگلے دن شام سے پہلے پہلے فوت ہوگیا۔ (صحیح الادب المفرد)اس لیے مریض کو چاہیے کہ وہ اچھی وصیت قبول کرے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 514