🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)بخار کو برا بھلا کہنے اور اس پر واویلا کرنے کے بجائے صبر و تحمل کا مظاہرہ...
فوائد ومسائل:
(۱)بخار کو برا بھلا کہنے اور اس پر واویلا کرنے کے بجائے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثواب کی امید رکھنی چاہیے۔ اسے برا بھلا کہنا اللہ کی تقدیر پر ناراضی کا اظہار ہے جو کہ درست نہیں۔
(۲) عزیز و اقارب کی خواتین کی تیمار داری کرنا اور صبر کی تلقین کرنا بھی جائز امر ہے، البتہ جہاں کسی فتنے کا اندیشہ ہو وہاں اس سے احتراز کرنا چاہیے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 516