الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)جس سر زمین کو انسان اللہ تعالیٰ کی خاطر چھوڑے وہاں دوبارہ مستقل سکونت اختیار کرنا ناپسندیدہ...
فوائد ومسائل:
(۱)جس سر زمین کو انسان اللہ تعالیٰ کی خاطر چھوڑے وہاں دوبارہ مستقل سکونت اختیار کرنا ناپسندیدہ امر ہے۔ اس لیے حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے مکہ میں فوت ہونا ناپسند کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ان کے لیے صحت یابی کی دعا فرمائی جو قبول ہوئی۔ بعدازاں سعد رضی اللہ عنہ کے ہاں نرینہ اولاد بھی ہوئی۔
(۲) زندگی میں انسان اعتدال کے ساتھ جتنا مرضی مال چاہے اللہ کی راہ میں دے سکتا ہے بشرطیکہ کسی کو نقصان پہنچانا مقصود نہ ہو، تاہم مرتے وقت زیادہ سے زیادہ تیسرے حصے کی وصیت کی جاسکتی ہے۔
(۳) اس روایت سے معلوم ہوا کہ انسان کو زندگی بھر محنت کرتے رہنا چاہیے۔ اگر وہ اپنے ورثاء کو مالدار چھوڑ جاتا ہے تو یہ اس کے حق میں بہتر ہے کیونکہ وہ خوشحالی کی زندگی گزاریں گے اور صدقہ و خیرات کریں گے تو اسے فائدہ ہوگا۔ لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ انسان کو دنیا ہی کی ہوس لگ جائے اور اپنی عاقبت کے لیے کچھ نہ کرے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 520