🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)بظاہر یہ روایت منقطع ہے لیکن حقیقتاً موصول ہے۔ (۲) اس سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی...
فوائد ومسائل:
(۱)بظاہر یہ روایت منقطع ہے لیکن حقیقتاً موصول ہے۔
(۲) اس سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص ایسی بات کرے جو اپنی رائے اور اجتہاد سے نہ کہی جاسکتی ہو تو اس سے استفسار کیا جاسکتا ہے بلکہ کرنا چاہیے کہ تم یہ کس بنیاد پر کہتے ہو۔ نیز معلوم ہوا کہ تحقیق حدیث کا ذوق سلف کا وتیرہ تھا۔
(۳) مریض کی تیمار داری کرنے والا جب تک اس عمل میں مصروف رہتا ہے، وہ ایسے ہی ہے جیسے جنت سے پھل چن رہا ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 521