🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)حدیث رسول سننا اور اس پر عمل کرنا سلف صالحین اور محدثین کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔ وہ...
فوائد ومسائل:
(۱)حدیث رسول سننا اور اس پر عمل کرنا سلف صالحین اور محدثین کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔ وہ اپنے اوقات کو ضائع نہیں کرتے تھے بلکہ اطاعت کے کاموں میں صرف کرتے۔ مریض کی تیمار داری کے دوران تھوڑا فارغ وقت ملا تو حدیث سننے سنانے میں صرف کیا۔
(۲) اس سے سند کی اہمیت کا بھی اندازہ ہوتا ہے کہ ابو رافع رحمہ اللہ نے بیماری کے باوجود جب حدیث بیان کی تو پوری سند بیان کی۔ خطباء اور ائمہ کو چاہیے کہ وہ اپنے دروس میں اس کا اہتمام کریں کہ صحیح احادیث اور اس کا حوالہ بیان کیا جائے تاکہ سننے والا یقین کے ساتھ عمل پیرا ہو۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 522