🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس سے معلوم ہوا کہ مشرک اور کافر کی تیمار داری بھی جائز ہے لیکن اس کا...
فوائد ومسائل:
(۱)اس سے معلوم ہوا کہ مشرک اور کافر کی تیمار داری بھی جائز ہے لیکن اس کا مقصد باہم الفت و محبت نہ ہو بلکہ مقصد یہ ہو کہ شاید یہ مسلمان ہو جائے اور اس کے لیے اسے دعوت بھی دی جائے۔
(۲) یہ پیغمبرانہ درد اور تڑپ کہ ”لوگ مسلمان ہو جائیں“ اسلام کے داعی کے اندر ہونی چاہیے کہ انسان لوگوں کا ہمدرد اور ان کی خیر خواہی کرنے والا ہو۔
(۳) کافر کی تیمار داری کرتے وقت سابقہ احادیث میں مذکور دعا:لَا بأس طہورٌ۔ نہیں پڑھنی چاہیے کیونکہ بیماری صرف مسلمان کے گناہوں کا کفارہ ہے۔
(۴) کافر سے خدمت لینا جائز ہے، اسی طرح اسے نوکر بھی رکھا جاسکتا ہے۔ اگر وہ برتنوں کو ہاتھ لگا دیں تو بھی کوئی حرج نہیں۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 524