🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: حجاج بن یوسف حجاز کا گورنر تھا۔ سیکورٹی کے لیے اس نے حرم میں اسلحہ کی اجازت...
فوائد ومسائل:
حجاج بن یوسف حجاز کا گورنر تھا۔ سیکورٹی کے لیے اس نے حرم میں اسلحہ کی اجازت دے رکھی تھی۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سوار ہوکر کہیں جا رہے تھے کہ کسی آدمی کے نیزے کا پھل ان کے پاؤں کے تلوے میں لگا جس سے انہیں شدید زخم آگیا۔ حجاج بن یوسف تیمار داری کے لیے آیا اور کہا کہ آپ کو نیزہ جس شخص نے مارا ہے اس کے بارے میں بتائیں۔ ہم اسے سزا دیں گے۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ یہ تم ہی نے مارا کیونکہ حدود حرم میں اسلحہ داخل کرنے کا حکم توہی نے دیا ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 528