🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اللہ تعالیٰ کی خاطر باہم محبت کرنا نہایت فضیلت والا کام ہے، حتی کہ اللہ کے لیے...
فوائد ومسائل:
(۱)اللہ تعالیٰ کی خاطر باہم محبت کرنا نہایت فضیلت والا کام ہے، حتی کہ اللہ کے لیے باہم محبت کرنے والوں پر انبیاء اور شہداء بھی رشک کریں گے۔ (ترمذي:۲۳۹۰)اس لیے آدمی جس سے اللہ کی خاطر محبت کرے تو اسے آگاہ بھی کرنا چاہیے تاکہ وہ بھی اپنی نیت کو درست کرلے اور یوں اس کے تقاضوں کو بھی سامنے رکھے۔
(۲) انسان جس سے محبت کرے اس سے اس کا نام اور نسب و برادری پوچھ لے تاکہ محبت و مودت زیادہ پختہ ہوسکے۔
(۳) جو شخص اطلاع دے کہ میں تم سے اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت کرتا ہوں اسے جواباً یہ دعا دینی چاہیے کہ جس کی خاطر تونے مجھ سے محبت کی ہے وہ ذات عالی بھی تجھ سے محبت کرے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 543