الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)سوجھ بوجھ اور دانائی کا تعلق دل سے ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:﴿اَفَلَمْ یَسِیْرُوْا في...
فوائد ومسائل:
(۱)سوجھ بوجھ اور دانائی کا تعلق دل سے ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿اَفَلَمْ یَسِیْرُوْا في الْاَرْضِ فَتَکُوْنَ لَهُمْ قُلُوْبٌ یَّعْقِلُوْنَ بِهَآ اَوْ اٰذَانٌ یَّسْمَعُوْنَ بِهَا ....﴾ (الحج:۴۶)
”کیا انہوں نے زمین میں چل پھر کے نہیں دیکھا کہ ہوتے ان کے دل جس سے وہ سمجھتے یا کان جس سے وہ سنتے ....۔“
اس لیے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ عقل اور سمجھ دل میں ہوتی ہے اور اگر دل ہی اندھا ہو تو جسم کے باقی اعضاء کام نہیں کرتے۔
(۲) عقل کے معنی ہیں روکنا، کیونکہ عقلِ انسان بھی انسان کو برے کاموں اور نقصان دہ امور سے روکتی ہے۔ اس لیے اسے عقل کہتے ہیں۔ صفین کے مقام پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا یہ بات کہنے کا مقصد یہ تھا کہ آج مسلمانوں کے دل بگڑ چکے ہیں اس لیے رحمت اور مودت سے جن اعضاء کا تعلق ہے وہ بھی کام کرنا چھوڑ گئے ہیں کیونکہ تمام جسم کی اصلاح کا تعلق دل سے ہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 547