🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)دیہاتی اور بدوی لوگ عموماً اکھڑ مزاج اور متکبر ہوتے ہیں اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان...
فوائد ومسائل:
(۱)دیہاتی اور بدوی لوگ عموماً اکھڑ مزاج اور متکبر ہوتے ہیں اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان کے کفر و نفاق کی شدت کا ذکر فرمایا ہے۔ کیونکہ حق بات کی قبولیت میں سب سے بڑی رکاوٹ تکبر ہے۔
(۲) اس شخص نے ریشمی لباس پہن رکھا تھا اور نہایت متکبرانہ لہجے میں بات کر رہا تھا اور حسب و نسب پر فخر کرتے ہوئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر تنقید کر رہا تھا اس لیے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس کی اصلیت بتائی کہ تم بے وقوف ہو کیونکہ متکبر سے بڑھ کر کون بے وقوف ہوسکتا ہے۔
(۳) شرک اور تکبر دونوں کا ایک ساتھ ذکر اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ دونوں ایسے مہلک گناہ ہیں جس سے انسان کے تمام عمل برباد ہو جاتے ہیں۔ حدیث قدسی ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
((الکِبْرِیَاءُ رِدَائي والْعَظَمَةُ اِزَارِي فَمَنْ نَاَزَعَني واحدًا مِنْهُمَا قَذَفْتُهُ في النَّارِ))(سنن أبي داود، اللباس، حدیث:۴۰۹۰)
”بڑائی میری چادر ہے اور عظمت وبزرگی میرا ازار ہے جو شخص ان میں سے ایک چیز بھی مجھ سے چھیننا چاہے گا میں اسے آگ میں ڈالوں گا۔“
(۴) اس حدیث سے لا الہ الا اللہ کی فضیلت ثابت ہوتی ہے جو توحید باری تعالیٰ کی اساس ہے۔ اسی طرح سبحان اللہ وبحمدہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ رزق عطا کرتا ہے۔ ان دونوں کلموں پر یقین، ان کے مطابق ایمان اور کثرت سے ان کا ذکر نہایت خیر و برکت کا باعث ہے۔ خود ساختہ وظائف اور شرکیہ دعاؤں کی بجائے ان کلمات کو حرز جان بنانا چاہیے۔
(۵) اچھا لباس پہننا یا اچھی سواری رکھنا تکبر نہیں ہے۔ کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے لیے بنائی ہیں۔ تکبر یہ ہے کہ آدمی کے سامنے حق بات آئے اور وہ اس کو ماننے سے تکبر اور انکار کرے۔ لوگوں کو حقیر سمجھے اور خود کو بڑا سمجھے حالانکہ سبھی لوگ آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں اور سب کا دنیا میں آنے کا ایک ہی طریقہ ہے، پھر یہ بڑائی انسان کو کیسے زیب دیتی ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 548