🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)مطلب یہ ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں بناوٹی تقوی نہیں تھا۔ اور نہ ہی...
فوائد ومسائل:
(۱)مطلب یہ ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں بناوٹی تقوی نہیں تھا۔ اور نہ ہی وہ ہر وقت مریل شکل بنائے رکھتے تھے کہ گویا ان پر فکر آخرت سوار ہے۔ بلکہ وہ زندہ دل تھے۔ اکٹھے رہتے اور مجلسیں بھی جمتیں۔ زمانہ جاہلیت کی باتیں بھی زیر بحث آتیں اور شعر و شاعری بھی ہوتی۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ غیر اخلاقی یا دین کے مخالف کوئی گفتگو کرتے بلکہ دینی غیرت کا اور تقوے کا حال یہ تھا کہ اگر خلاف شرع کوئی بات کر دیتا یا دین کا مذاق اڑانا چاہتا تو یک دم ان کی کیفیت بدل جاتی اور آنکھیں اس قدر سرخ ہو جاتیں گویا کوئی دیوانگی در آئی ہو۔
(۲) اس سے معلوم ہوا کہ خود ساختہ تقوی اپنے اوپر سوار کیے رکھنا اور بات چیت نہ کرنا اور خود کو بہت نیک ظاہر کرنا جب کہ باطن ایسا نہ ہو، یہ بھی تکبر کی ایک قسم ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 555