🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اللہ تمہیں کمزوروں کی دعاؤں اور اخلاص...
فوائد ومسائل:
(۱)رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اللہ تمہیں کمزوروں کی دعاؤں اور اخلاص کی وجہ سے رزق عطا فرماتا ہے۔ اس لیے اہل ثروت کو چاہیے کہ وہ معاشرے کے کمزور لوگوں کو محرومی سے بچائیں۔ یوں معاشرہ امن اور ہمدردی کا گہوارہ بن جائے گا۔
(۲) حاکم وقت تنگ حالات میںلوگوں پر زکاۃ کے علاوہ بھی اتنا بوجھ ڈال سکتا ہے جس کے وہ متحمل ہوں بشرطیکہ مقصد لوگوں کی اصلاح ہو اپنی تجوریاں بھرنا نہ ہو۔
(۳) قرآن مجید نے ایسے حالات میں لوگوں کے بجھتے چولہوں کے جلانے کو گھاٹی عبور کرنا کہا ہے۔ اس لیے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:
((السَّاعِی عَلَی الْأرْمَلَةِ والْمِسْکین کَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِیلِ اللّٰهِ))(صحیح البخاري، ح:۵۳۵۳)
”بے سہارا اور مسکین قسم کے لوگوں کی خاطر کام کرنے والا اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے۔“
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 562