🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: مطلب یہ ہے کہ زمانہ جاہلیت کا اگر کسی کا کسی سے کوئی معاہدہ ہو اور وہ...
فوائد ومسائل:
مطلب یہ ہے کہ زمانہ جاہلیت کا اگر کسی کا کسی سے کوئی معاہدہ ہو اور وہ اسلام کے مخالف نہ ہو تو اسے پورا کرنے سے اسلام نہیں روکتا بلکہ اس کو پورا کرنے کی تاکید مزید کرتا ہے۔ دوسری بات یہ ارشاد فرمائی کہ فتح مکہ کے بعد اب مکہ بھی امن کا گہوارہ بن چکا ہے اس لیے اب یہاں سے ہجرت کی ضرورت نہیں ہے، تاہم دیگر علاقے جہاں اسلام کو خطرات ہوں وہاں سے ہجرت اب بھی جائز ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 570