🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بکریوں کو پالنے کی ترغیب دلائی ہے کیونکہ ان میں...
فوائد ومسائل:
(۱)رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بکریوں کو پالنے کی ترغیب دلائی ہے کیونکہ ان میں برکت ہے۔ یہ نہایت تیزی سے بڑھنے والا جانور ہے۔
(۲) مأکول اللحم جانوروں کے باڑے میں نماز پڑھی جاسکتی ہے کیونکہ ان کا پیشاب نجس نہیں ہوتا، البتہ اونٹوں کے باڑے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھنے سے روکا ہے کیونکہ ان کے نقصان پہنچانے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
(۳) انسان جو جانور وغیرہ پالے اس کی ضرورتوں کا خیال رکھنا فرض ہے اور اس پر بھی انسان کو اجر و ثواب ملتا ہے۔ نیز اس سے معلوم ہوا کہ معیشت کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔
(۴) قیامت کے قریب جب فتنے بڑھ جائیں گے تو آدمی کا بہترین مال اس کی بکریاں ہوں گی جنہیں وہ پہاڑ کی چوٹی پر لے کر چلا جائے گا اور وہاں اپنے رب کی عبادت کرے گا اور بکریوں کا دودھ پیے گا۔ یہ تمام امور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مرفوع احادیث سے ثابت ہیں۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 572